ملی یکجہتی کونسل صوبہ خیبر پختونخواہ کا اجلاس مدرسہ جامع شہید سید عارف حسین میں منعقد ہوا جسکی میزبانی اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخواہ نے انجام دی ۔ اجلاس ملی یکجہتی کونسل صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر مشتاق احمد خان نے کی جبکہ اجلاس میں کونسل کے جنرل سیکرٹری سید نور الحسنین گیلانی کے علاہ علامہ حمید امامی، علامہ عابد شاکری ، علامہ جمیل حسن، ڈاکٹر علی صدیقی اور مظفر علی آخونزادہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی قیادت کی دی گئی ہدایات کے مطابق کونسل کے اہداف کو عوام تک متعارف کرانے سمیت دیگر صوبائی معاملات پر بحث کی گئی اور قریبی روابط کو فروغ دے کر معاملات کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔