امریکی فوج کے کروزمزائل حملے کا مقصد شام کو کمزوراور اسرائیل کو مضبوط کر نا ہے ،علامہ عارف واحدی
امریکاکی جانب سے شام پر 60 ٹام ہاک کروز میزائل داغنے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں،مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسلجب تک اُمت اسلامیہ ان سامراجی و دشمنان اسلام قوتوں کیخلاف متحد نہیں ہو نگے مسلم ممالک میں اسی طرح قتل و غارتگری رہے گی۔اسلام آباد /راولپنڈی 7اپریل 2017ء ( اسٹاف )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے شام پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرامریکا کی جانب سے 60 ٹام ہاک کروز میزائل داغنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکن فوج کے کروزمزائل حملے کا مقصد شام کو کمزوراور اسرائیل کو مضبوط کر نا ہے۔علامہ عارف واحدی کا کہنا تھاکہ امریکہ و اسرئیل نے ایک سازش کے تحت شام حکومت کو کمزور کر نے کی کوشش کی تاکہ اسرائیل مخالف اتحاد کو کمزورکیا جائے ۔اسلام کو بدنام کر نے کیلئے داعش کے نام پر ایک دہشتگرد گروپ تیار کرکے پوری دنیا سے دہشتگردوں کو اکھٹا کیا اور شام میں عوام دوست حکومت مخالفین اور داعش کو مالی سپورٹ اور اسلحہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سٹریٹیجک سپورٹ مہیا کی اور انہی دہشتگردوں کے ذریعے کیمیائی حملے کروائے اور اسے بنیاد بنا کر شام پر ٹام ہاک کروز سے حملہ کیا ، یاد رہے کہ امریکہ ماضی میں بھی افغانستان اور عراق میںیہ گھناونامکروہ فعل سر انجام دے چکا ہے۔امریکہ پہلے دہشتگردوں کو تیار کر تا ہے اور پھر دہشتگردی کا جواز بنا کر ان ہی مسلم ممالک پر حملہ کرکے انہیں تباہ و برباد کر دیتا ہے ۔ شام میں اسرائیل مخالف اتحاد کو کمزور کر نے کیلئے امریکہ نے اسرائیل اوربعض دیگر ممالک کے ساتھ ملکر بڑے پیمانے پر ہزاروں دہشت گرد وں کو شام بھیجا اور انہی دہشتگردوں نے اس سے پہلے بھی شام میں کیمیائی مواد منتقل اور کیمیائی بموں کا استعمال کیے ہے ۔لیکن شامی حکومت نے اپنی عوام کے تعاون سے داعش سمیت ان تمام دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کیا ہے اوریہ بات امریکہ ،اسرائیل اوربعض دیگرممالک کوہضم نہیں ہو رہی کہ شام حکومت دہشتگردوں کیخلاف کیوں کامیابی حاصل کر رہی ہے ۔اس لئے انہوں نے ایک پلاننگ کے تحت اپنے ہی تیار کردہ دہشتگردوں سے کیمیائی حملہ کرواکر اس کو جواز بنا کر امریکن فوج کا تصدیق کئے بغیر شام پرکروز مزائل حملہ کھلی جارحیت ہے ۔ امریکہ کی جانب سے شام پر کروز مزائل حملہ کیخلاف اسلامی ممالک کو او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلاکر امریکی جارحیت کے خلاف جرات ودانشمندانہ حکمت عملی تیار کرکے اقوام متحدہ میں پھر پور آواز اُٹھانا وقت کی ضرورت ہے ۔علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھاکہ اس حملے کے پیچھے اسرائیلی یہودی لابی ہے اس لئے سب سے پہلے اسرائیل نے اس حملے کی حمایت کی ہے ،عالم اسلام کو سو چنا ہو گا کہ امریکہ و اسرائیل اسلامی ممالک کو تقسیم کر کے اور ایک ایک انہیں تباہ کر رہاہے کل افغانستا ن اور عراق کو جھوٹے بہانے بناکر تباہ کیا گیا اور آج شام کی باری ہے کل کسی اور اسلامی ملک پر اس طرح چڑھائی کریں گے ۔جب تک اُمت اسلامیہ ان سامراجی اور دشمنان اسلام قوتوں کیخلاف متحد نہیں ہو نگے مسلم ممالک میں اسی طرح قتل و غارتگری رہے گی اور امریکی جارحیت بھی اسی طرح جاری رہے گی ۔