تازه خبریں

میرے حوالے سے اسلامی تحریک سے مستعفی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں ـ کیپٹن(ر) محمد شفیع خان۔

میرے حوالے سے اسلامی تحریک سے مستعفی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں ـ کیپٹن(ر) محمد شفیع خان۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اسلامی تحریک کے ممبر کیپٹن ر محمدشفیع خان نے مقامی اخبارات میں ان کے استعفیٰ کے حوالے سے چھپنے والی خبر کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ پارٹی قائدین سے رابطے میں ہوں جبکہ مقامی اخبار کے نمائندے نے میری گفتگو کو غلط انداز میں پیش کیا ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوںـ