پشاورملاقات سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی۔
اتحاد تنظیم وفاق المدارس کے ایک وفد وفاق المدارس شیعہ خیبر پختونخوا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر تنظیم اتحاد المدارس کے صدر فضل جمیل رضوی ،،مولانا عبدالکبر چترالی،مولانا حسین احمد و دئگر علمائے شامل تھے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر چیمبر میں سپیکرصوبائی اسمبلی اسد قیصر ، صوبائی وزیر اوقاف حاجی حبیب الر حمن،سینئر صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں تنظیم وفاق المدارس کے وفد نے مدارس کی سخت و ناجائزرجسٹریشن کے لئے اسمبلی میں جمع ہونے والے بل کے بارے میں آگاہ کیا ۔اور اپنے تحفظات سے بھی آگا ہ کیا ۔ سپیکر صوبائی اسمبلی و دیگر وزراء نے وعدہ کیا اور یقین دلایا کہ ہم اسمبلی میں ایسا کو بل پاس نہیں کر یں گے۔ جب تک دینی مدارس کی ہم آہنگی نہیں ہو گی ۔ سپیکر صوبائی اسمبلی کے ممبران نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم دینی امور میں آپ علماء سے مشورہ و رائے لیتے رہیں گے ۔