مسلم ممالک میں سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے،علامہ عارف واحدی
راولپنڈی /اسلام آباد 7جون 2017ء شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی تہران میں ایرانی پارلیمینٹ اور امام خمینیؒ کے مزار پرخود کش حملے کی شدید مذمت ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ تہران پارلیمنٹ اور امام خمینی ؒ کے مزار اقدس پر دہشتگردی ایک بزدلانہ اقدام ہے جس کا مقصدتہران میں افراتفری اور امن وامان کو سبوتاژ کرنا مقصود ہے ،علامہ عارف واحدی کا کہناتھا کہ گذشتہ کئی برسوں سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک بالخصوص پاکستان ،عراق ،ایران ،افغانستان شام یمن اور بحرین سمیت دیگر مسلم ممالک میں میں منظم دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور مسلم مخالف قوتیں مسلم ممالک کے مابین اختلافات کو ہوا دے کراپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں جسے اتحاد و وحدت کے ذریعے ناکام بنانے کی ضرورت ہے ۔
علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کومتحد ہو کر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرکے اس پر عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے۔تاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصرکے عزائم خاک میں ملائے جا سکیں اور امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا مقابلہ بھی صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔