تازه خبریں

ریحانہ عبادی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سکردو کے لیے 40لاکھ فنڈ مختص

ریحانہ عبادی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سکردو کے لیے 40لاکھ فنڈ مختص
سکردو ہسپتال کے مسائل کے حل تک جد وجہد جاری رکھوں گی۔

(ریحانہ عبادی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی)
سکردو (پ۔ر) گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر ریحانہ عبادی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال سکردو کا تفصیلی دورہ کیا۔ غیر اعلانیہ دورے میں انہوں نے تمام وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی لی۔ تمام پرائیوٹ وارڈ، ڈسپنسریزمیں موجود ادویات ، ڈیوٹی امور ، صفائی کے ناقص نظام کا باریک بینی کے ساتھ مشاہدہ کیا۔ گزشتہ سال کے اپنے ہی فنڈ سے
زیر تعمیر لیبر روم کا بھی وزٹ کیا۔ دورے کے بعد ہستپال کے Msسے بھی تفصیلی ملاقات کی اور تمام مسائل سے ان کو آگاہ کیا۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے کہا “کہ ایک وارڈ میں صرف بیس بیڈ کی گنجائش موجود ہے وہاں 55سے 60مریض علاج کے لیے داخل ہیں۔جبکہ ان مریضوں کی دیکھ بال کے والینٹرز نرس کے علاوہ سرکاری ڈیوٹی والی نرس موجود نہیں ہوتے ہسپتال میں ڈاکٹرز ٹی بریک کے نام پر گھنٹوں ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں ۔ ڈسپنسریز میں دوائیاں موجود ہیں مریض کو باہر سے دوائی خریدنے کو پرچی دی جاتی ہے ۔پرائیوٹ وارڈ ز میں داخل مریضوں سے 500روپیہ یومیہ فیس لیا جاتا ہے جبکہ مویشی خانہ سے بدتر ان کی صور ت حال ہے۔ بجلی کا ناقص نظام ، پنکھے سارے خراب ، سردیوں کے موسم کے لیے کوئی پلان نہیں ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ ” بلتستان کے دیگر ممبران اسمبلی کو چاہیے کہ ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال کا فوری دورے کرے وہاں کے مسائل کا نوٹس لیں۔ یہ صورت حال قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور محکمہ صحت کے حکام کے منہ پر شرمندگی کا طمانچہ ہے۔ میں اپنے پچھلے فنڈز سے بیس لاکھ روپے مختص کیے تھے اور اس سال کی فنڈ ز سے مبلغ چالیس لاکھ روپے مختص کرچکی ہوں ۔ یہ فنڈ صحیح مصرف میں خرچ ہونے چاہیں۔ میں تمام پریس میڈیا کو لیکر آئندہ پھر وزٹ کروں گی اوراسمبلی میں بھی شعبہ صحت کے حوالے سے آواز اٹھاؤں گی”۔