اسلام آباد، سانحه پارا چنار، کوئٹه سانحه، ملت جعفریه کا عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان – قائد ملت جعفریه پاکستان آٰیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل اہل وطن عید سادگی سے منائیں گے ، شیعه علماء کونسل پاکستان –
شیعه علماء کونسل نے عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کردیا ہے – کالی پٹیاں باندھ کر نماز عید کے اجتماعات میں شرکت کی جائے گی – سیکرٹری جنرل شیعه علماء کونسل علامه عارف حسین واحدی نے کہا ہے
کہ شہدا کے لواحقین سے یکجہتی اور ھمدردی کے باعث عید سادگی سے منائینگے ، کوئٹه سے پارا چنار هم وطن سوگ میں مبتلا ہیں ، ایسی صورتحال میں کیسے خوشیاں منائیں ، دهشت گردی کے خاتمے کےلئے سنجیده اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت هے- شیعه علماء کونسل