• کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

امریکہ : چھ مسلم ملکوں کے شہریوں کے لئے ویزےکے حصول کے لیے نئی شرائط

امریکہ : چھ مسلم ملکوں کے شہریوں کے لئے ویزےکے حصول کے لیے نئی شرائط

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے صدر ٹرمپ کے چھ مسلم ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندی کے قانون کی جزوی بحالی کے بعد امریکی ویزوں کے حصول کے لیے نئی شرائط عائد کی گئی ہیں جوآج سے نافذ العمل ہو رہی ہیں۔
ان شرائط کے تحت ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں اور تمام پناہ گزینوں کے لیے یہ ثابت کرنا لازم ہو گا کہ اُن کے قریبی عزیز امریکہ میں مقیم ہیں یا اُن کے ملک میں کاروباری روابط ہیں۔وہ افراد جن کے پاس پہلے سے امریکی ویزا موجود ہے، ان شرائط سے متاثر نہیں ہوں گے۔امریکی محکمۂ خارجہ نے اس سلسلے میں متعلقہ سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ان ہدایات کے مطابق ایسے افراد کو ہی ویزا جاری کیا جا سکے گا جن کے والدین، شوہر یا اہلیہ، بچے، بہو یا داماد یا حقیقی بہن بھائی امریکہ میں مقیم ہوں گے۔والدین کے بھائی بہن یا اپنے بھائی بہنوں کے بچے قریبی رشتہ دار تصور نہیں کیے جائیں گے۔