تازه خبریں

لاہور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس قائد ملت جعفریہ پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا

18ستمبر 2017 لاہور

لاہور: ملی یک جہتی کونسل کی سپریم کونسل کا رواں سال کا دوسرا باقاعدہ اجلاس، ملی یک جہتی کونسل کے سینیئر نائب صدر قائد ملت جعفریہ پاکستان  علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اِس کی میزبانی تنظیمِ اسلامی کے سربراہ جناب حافظ عاکف سعید نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ملی یک جہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ نے انجام دیئے۔
اجلاس میں اٹھارہ رکن جماعتوں کے قائدین اور مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس کا اہم ترین موضوع پاکستان میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کی حکمت عملی اور ترجیحات تھا۔

تصاویر دیکھیں