تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی علامہ جلیل نقوی کے رسم چہلم کے اجتماع میں شرکت

ملہووالی اٹک قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید سید ساجد علی نقوی کی مرحوم علامہ سید عبدالجلیل نقوی کے رسم چہلم کے بڑے اجتماع میں شرکت اجتماع میں علامہ سید محمد تقی نقوی،علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ سید حسن رضا نقوی نے خطاب کیا-اجتماع میں علاقے سے بڑی تعداد میں علماء کرام اور دیگر عوام شریک ھوئے۔مقررین نے علامہ مرحوم کی دینی ملی خدمات کو سراھتے ھوئے کہا کہ مرحوم کا کردار ،انکی زندگی،سیرت، فکر اور جدوجہد ھم سب کے لئے نمونہ عمل ھے خاص کر جوانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ھے-