اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے صوبائی دفتر پنجاب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ 13مئی متحدہ مجلس عمل پاکستان کے تاریخی اور فقید المثال اجتماع پر کامیابی پر خدا وند متعال کا شکریہ ادا کرتے ہیں علماء کرام،کارکنان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں ایک با بابصیرت،حکیم اور دانا قیادت عطا کی جس کی وجہ سے ہم سربلند و سرفراز ہیں۔متحدہ مجلس عمل کے تمام اکابرین کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی۔اسلامی تحریک پاکستان کے کارکنان،عہدیداران،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنان کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جن کی کاوشیں لائق تحسین ہیں پاکستان کے تمام صوبوں سے آئےہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے کارکنان عہدیداران کی خدمت میں بھی مبارک باد ہیش کرتا ہوں۔متحدہ مجلس عمل پاکستان میں استحصالی نظام کے خاتمے فرقہ واریت،نفرت کے خاتمے کا سبب ہے خدا پاکستان کی حفاظت کرے