متحدہ مجلس عمل کی کال پر ملک کے مختلف حصوں میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا جس میں مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے اراکین عہدیداران نے بھرپور شرکت کی سندھ کے دارلحکومت کراچی می متحدہ مجلسِ عمل کے زیر اہتمام جامع مسجد بنوری ٹاون کراچی کے باہر امریکہ اور اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے سے متحدہ مجلسِ عمل سندھ کے جنرل سیکریٹری و صدر اسلامی تحریک صوبہ سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی نے خصوصی خطاب کیا۔
جناب اسد اللہ بھٹو، علامہ غلام محمد کراروی سمیت دیگر علماء اکرام نے شرکت اور خطاب کیا۔
جبکہ دیگر صوبوں شہروں ضلعوں میں بھی مشترکہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے