شیعہ علماء کو نسل پاکستان کراچی ڈویزن کی جانب سے نمائش چورنگی پر اہم پریس کانفرنس منعقد کی گی۔ترجمان شیعہ علماء کو نسل سندھ
ملک بھر میں فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں حالات تو بہتر تو ہوئے ہیں لیکن اُس کے باوجود دہشت گردی کے واقعات کا تواتر سے ہونا انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔علامہ کامران عابدی
بذدل دہشت گرد وقفے وقفے سے اس طرح کے حملے کرکے اپنے منظم ہونے کا احساس دلارہے ہیں یہ دہشت گرد اس ملک اور قوم کے دشمن ہیں ایسی نازک ترین صورتحال میں علماء سے سیکورٹی لینا خدانخواستہ کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے۔علامہ کامران عابدی
ہم مسلسل ارباب اختیار سے درخواست کرتے کرتے تھک چُکے ہیں کہ وہ شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویزن کے جنرل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز کو اُن سے واپس لی گی سیکورٹی کو واپس کریں مگر کوئی بھی پُرسان حال نہیں ۔علامہ کامران عابدی
21رمضان المبارک شہادت یوم علی کے مرکزی جلوس میں سیکورٹی کے فُل پروف انتظامات کئے جائیں اور مرکزی جلوس کی گزر گاہوں میں صفائی ستھرائی اور روشنی کا خاص خیال رکھا جائے۔علامہ کامران عابدی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پاکستان کراچی ڈویزن کی جانب سے نمائش چورنگی پر اہم پریس کانفرنس منعقد کی گی جس میں شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر غلام محمد کراروی، کراچی ڈویزن کے صدر علامہ کامران عابدی،شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویزن کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز،علامہ روح اللہ،علامہ غلام سرور،علامہ حسن رضا قمی اوربرادر عارف ترابی شریک تھے اس موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویزن کے صدر علامہ کامران عابدی کا کہنا تھا ملک بھر میں فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں حالات تو بہتر تو ہوئے ہیں لیکن اُس کے باوجود دہشت گردی کے واقعات کا تواتر سے ہونا انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے گز شتہ دنوں بھی حب چوکی کے نزدیک رینجرز کے جوانوں پر بھی حملہ کیا گیا جس کی ہم شد ید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں بذدل دہشت گرد وقفے وقفے سے اس طرح کے حملے کرکے اپنے منظم ہونے کا احساس دلارہے ہیں یہ دہشت گرد اس ملک اور قوم کے دشمن ہیں ایسی نازک ترین صورتحال میں علماء سے سیکورٹی لینا خدانخواستہ کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے ہم مسلسل ارباب اختیار سے درخواست کرتے کرتے تھک چُکے ہیں کہ وہ شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویزن کے جنرل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز کو اُن سے واپس لی گی سیکورٹی کو واپس کریں مگر کوئی بھی پُرسان حال نہیں اب اگر اُن کو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان ہوا تو اُس کی ذمہ داری صرف انتظامیہ پر عائد ہوگی ہماری انتظامیہ سے یہ بھی درخواست ہے کہ ایام علی علیہ اسلام میں مختلف مقامات پر مجلس عزاء و جلوس عزاء کا سلسلہ ملک بھر میں شروع ہوجاتا ہے اور بلخصوص کراچی میں 21رمضان المبارک شہادت یوم علی کے مرکزی جلوس میں سیکورٹی کے فُل پروف انتظامات کئے جائیں اور مرکزی جلوس کی گزر گاہوں میں صفائی ستھرائی اور روشنی کا خاص خیال رکھا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے علماء اور رہنماوں کو پولیس گارڈ فراہم کئے جائیں ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعتہ الوادع کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے القدس ریلیاں نکالی جائیں گے مختلف مقامات پر اس حوالے سے سیمینارزاور لیکچر منعقد کئے جائیں گے جب کے کراچی میں مر کزی القدس ریلی شاہین کمپلیکس سے کراچی پریس کلب تک نکالی جائے گی جہاں پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے اکثر دیکھا گیا ہے کہ ریلی کے دوران سیکورٹی کے انتظامات نافز ہوتے ہیں ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ القدس ریلی کے سلسلے میں مختلف علاقوں سے آنے والے قافلوں اور ریلی کو بھر پور سیکروٹی فراہم کی جائے۔