بحرین میں شیخ علی سلمان کی رہائی کے لئے مظاہرے
بحرین کے عوام نے اس ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کر کے شیخ علی سلمان کی سزا کی مذمت کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں شیخ علی سلمان کی تصاویر اور کتبے تھے اور وہ ان کی رہائی کے لئے نعرے لگا رہے تھے۔
بحرین کے انقلابی نوجوانوں کی تنظیم چودہ فروری یوتھ کولیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام انصاف کا قتل اور اس قوم کے خلاف سنگین جرم ہے جو اپنے حق خود ارادیت اور جائز مطالبات کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے-