•  ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستی و انتہا پسندی کو فروغ دیاجارہا ہے ، زاہد آخونزادہ
  • فرقہ پرستی و انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے،زاہد علی آخونزادہ
  • راولپنڈی کہوٹہ بس حادثے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے
  • یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ برادر محمد اکبر
  • یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر میثمی
  • دفتر خارجہ کی جانب سے متضاد بیانات قابل افسوس ہیں علامہ شبیر میثمی
  • سید محمد حسن سبزواری کی قائد ملت جعفریہ سے گفتگ
  • گلگت بلتستان کے تاجروں کے ٹیکسز کے مسائل فوری حل کئے جائیں
  • انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،
  • بھکھی شریف شیخوپورہ ، جلوس عزا پر حملہ آور شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے ،علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

بحرین کے اپوزیشن لیڈر کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا

بحرین کے اپوزیشن لیڈر کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا

بحرین کے اپوزیشن لیڈر کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا

ماناما: بحرین کی ایپلٹ کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شیخ علی سلمان سمیت حزب اختلاف کے تین رہنماؤں کو قطر کے لیے جاسوسی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

قطری خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق بحرین کی تین رکنی ایپلٹ کورٹ نے اپوزیشن جماعت الوفاق موومنٹ کے رہنما شیخ علی سلمان، شیخ حسن سلطان اور علی الاسود کو عمر قید کی سزا سنائی۔

رواں سال جون میں ہائیکورٹ نے تینوں رہنماؤں کی جاسوسی کے مقدمے میں رہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس کے خلاف ایپلٹ کورٹ میں سماعت ہوئی۔

پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق حکومت نے قطر سے تعلقات رکھنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ تین رکنی بینچ نے تینوں رہنماؤں کو ملک کے خلاف اقدامات کرنے پر سزا سنائی۔

سزا پانے والے تینوں اپوزیشن رہنما عمر قید کی سزا کے خلاف عدالت سے رجوع کا حق رکھتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شیخ علی سلمان ایک دوسرے مقدمے میں 4 سال قید کی سزا بھی کاٹ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بحرین سمیت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 2017 میں قطر سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو قطر جانے اور کسی بھی قسم کے رابطے رکھنے پر پابندی عائد کردی تھی۔