تازه خبریں

مصر میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

مصر میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

العالم کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر العریش کے شمال مغرب میں ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے مسلح افراد کے حملے میں مصر کے کم از کم چودہ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

حالیہ برسوں خاص طور سے مصر میں محمد مرسی کی حکومت کے سقوط کر جانے کے بعد سے اس ملک میں دہشت گردانہ حملوں اور بدامنی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔مصر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور موجودہ صورت حال اس ملک کے عوام مین ناخوشی پائی جاتی ہے اور لوگ موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے خلاف ہوتے جا رہے ہیں۔