کراچی برسی قائدین و شہدائے ملت جعفریہ کا بڑا اجتماع منعقد ہوا
جعفریہ پریس کراچی: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام کراچی بھوجانی ہال میں برسی قائدین و شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کا بڑا اجتماع منعقد ہوا اجتماع میں علماء کرام ،شعراء و منقبت و نوحہ خواں،سیاسی شخصیات سمیت عوام مرد و خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت۔ اجتماع میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی،حسنین مہدی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، علامہ سید ناظر عباس تقوی صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ ، علامہ جعفر سبحانی صاحب، علامہ عابد رضا عرفانی صاحب، علامہ علی کرار نقوی صاحب،جناب سرور علی صاحب جناب محمد یعقوب شہباز صاحب، جناب شبر رضا زیدی صاحب سمیت کثیر تعداد میں علماء اکرام، کارکنان و مومنین نے شرکت کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملت جعفریہ پاکستان کے قائدین کی زندگی اور جدوجہد پر روشنی ڈالی شہداء کی قربانی اور ان کی یاد کو تازہ کرنے کے موثر طریقہ کار کو اجاگر کیا