قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اپیل پر کراچی تاخیبر نگر خاص سے ننگر پارکر تک امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرے
احتجاجی ریلیوں میں شرکاءنے شہید جنرل قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی المندس و دیگر شہدا ءکے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے ان کو والہانہ خراج عقیدت پیش کیا
شیعہ علماءکونسل ،جے ایس و دیگر تنظیموںکی جانب سے وفاقی دارالحکومت سمیت کراچی تا خیبر ،کوئٹہ سے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ملک گیر پرُ امن احتجاجی ریلیوں کا انعقاد
راولپنڈی /اسلام آباد 10جنوری 2020ء( جعفریہ پریس) قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماءکونسل پاکستان ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن سمیت ملک بھر کی دیگر مذہبی تنظیموں اور انجمنوں نے شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس و دیگر شہدا ءکے ساتھ تجدید عہداور والہانہ خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے برادر اسلامی ملک ایران سے اظہار یکجہتی واظہار ہمدردی کرتے ہوئے کراچی تا خیبر ،کوئٹہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تما م چھوٹے بڑے شہروں میں امریکی دہشتگردی کیخلاف احتجاجی ریلیوں کا انعقادکیا گیا جسمیں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اسلام آباد ، پتوکی(لاہور ڈویزن)،ملتان سٹی( ڈویزن ملتان)، گلگت، حیدرآباد،لاہور، سیالکوٹ،راجن پور، منڈی بہاوالدین، ساس ویلی، لیہ، ٹھٹھہ(سندھ)، دنیور،وسن پورہ، باندی( نواب شاہ)، نوکوٹ سٹی شاہ، پشاور، کوٹلی، ڈیرہ اسماعیل خان،ٹوکری( لاڑکانہ سندھ)، ٹیکسلہ، لاڑکانہ سٹی،ڈیرہ غازی خان،سرگودھا،نوشھروفیروز، تعلقہ جھڈو، خیرپور ناتھن شاہ،کندھ کوٹ، سکرنڈ، کندھرا (سکھر)، قاصی احمد، مہر سٹی، باڈہ سٹی، کوٹ ڈیجی، پتوکی، شیخوپورہ،جام صاحب، صالح پٹ، کوٹ چھٹہ، خیر پور، مظفر گڑھ، نگر خاص، نگر گلگت، شکارپور، بھلوال سٹی، شاہ پور، تعلقہ قمبر، سنگیون( سکھر ڈویزن)، جامشورو، سجاول، صوبوڈیرو، آزاد جموں کشمیر، مٹھی تھرپارکر، اوکاڑہ، اٹک سٹی، جھانگارا، فیصل آباد، مینکرہ، کراچی ضلع ملیر، کراچی سٹی، کراچی ضلع وسطی، بنگلہ گوگیرہ، دادو، جہلم، چکوال، ٹکراٹو، شھدادکوٹ، عباس ٹاوں(کراچی ڈویزن)، صالح پٹ( سکھر)، اوستہ محمد، روجھان، کوٹ مٹھن، میروخان، جھول سٹی، سوتر مل مناواں(لاہور)، قم المقدسہ ایران، ساہیوال، خیرپور ناتھن شاہ، گاجی کھاوڑ، تنگوانی،( لارکانہ ڈویزن)، ٹھٹی بلاراجہ(چنیوٹ)، تحصیل نارہ خیرپور، رتوڈیرو، کندھرا، معموری(ڈی جی خان) : اور
اسلام آباد میں قائد ملت۔جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی امریکی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف واحدی،علامہ فرحت جوادی،علامہ قاسم جعفری،اظہار بخاری سمیت بڑی تعداد می عوام و کارکنان بے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر بغداد میں امریکی جارحیت اور دہشتگردی کیخلاف ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے قائد علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں جن میں کراچی ، حیدر آباد ، سکھر ، لاڑکانہ ، دادو ، خیر پور ، نواب شاہ ، سانگھڑ ، بدین ، کوئٹہ ، جعفر آباد ، نصیر آباد ، شکار پور ، جیکب آباد ، رحیم یار خان ، بہاولپور، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ،بھکر ، لیہ ، مظفر گڑھ ، ساہوال ، خانیوال ، جھنگ ، فیصل آباد، ٹوبہ، ملتان ، سرگودھا، میانوالی ، شیخوپوہ ، لاہور ، جہلم ، سیالکوٹ ، مندی بہاوالدین ، راولپنڈی ، اٹک ، کوہاٹ ، پشاور ،ہنگو ، پارا چنار ، ہری پور ، ٹیکسلا، مظفر آباد آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع و تحصیلوں اور گاﺅں شامل ہیں میں نماز جمعہ میں آئمہ جمعہ والجمات نے شہید جنرل قاسم سلیمانی ، شہید ابومہدی المہندس و دیگر شہدا ءکے ساتھ تجدید عہداور والہانہ خراج عقید ت پیش کیا گیااور بعد ازاں شیعہ علماءکونسل پاکستان ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن سمیت ملک بھر کی دیگر مذہبی تنظیموں اور انجمنوں نے احتجاج کرتے ہوئے پر امن ریلیاں اور مظاہرے کئے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں مر دہ باد امریکہ ، اور شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس کے حق میں کتبے اور پینا فلیکسز اٹھا رکھے تھے ۔ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح دارلحکومت اسلام آباد میں بھی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پُر جوش احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ، مظاہرہ کی قیادت شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ، مولانا غلام قاسم جعفری ڈویژنل صدر راولپنڈی ، علامہ فرحت عباس جوادی ، مولانا سید جعفر عباس نقوی صوبائی جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب ، مولانا سید وزیر حسین کاظمی ، نیئر اقبال ضلعی صدر اسلام آباد ، محمد اکبر میر ڈویژنل صدر جے ایس او راولپنڈی ڈویژن نے کی ۔ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے، ہمیں اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے لیکن جن ممالک نے ہمارے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جنگوں میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کیا ہمیں بھی مشکل میں ایسے ممالک کیساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے یہی بین الاقوامی تعلقات کی مضبوطی کا سبب بننے کے ساتھ ملکی وقار میں بھی اضافے کا سبب بنے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو گومگو کی کیفیت سے باہر نکلنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کی طرف سے کھلی اور ننگی جارحیت کرکے جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس سمیت ان کے ساتھیوں کو شہید کیاگیا، جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کے مہمان اور آفیشل دورے پر بغداد پہنچے تھے۔ملک بھر کے مختلف مقامات پر شیعہ علماءکونسل اور جے اےس او کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل کے عہدیداران و علماءکرام نے احتجاجی مظاہروں میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی امت مسلمہ اور باالخصوص پاکستان سے بہت عقیدت رکھتے تھے۔داعش جیسے فتنوں کے خاتمے میں سلیمانی کا کلیدی کردار تھا ۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءراہ حق پر شہید ہوئے، شہید جنرل استعماریت، دہشت گردی ، اسلام دشمنوں کے خلاف نہ صرف توانا آواز بلکہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ اور ظالم کےخلاف برسرپیکار رہے۔امریکی جارحیت نے خطے کو ایک بڑے خطرے سے دوچار کردیاہے ، مقررین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ ایسا استعمار جسے بین الاقوامی قوانین ، انسانی حقوق تو کجا اپنے ملک کے قوانین کا بھی کوئی لحاظ نہیں، پاکستان کو انتہائی سنجیدگی کی ضرورت ہے، پاکستان کو خارجہ امور خصوصاً خطے کی صورتحال کومد نظر رکھنا چاہیے ، ایران نے مشکل ترین وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ، ہمیں بھی بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ صورتحال میں بین الاقوامی سطح پر دباﺅ بڑھ سکتاہے البتہ خود مختار اور زندہ قومیں ہمیشہ بحرانوں، مشکلات اور دباﺅ کا نہ صرف سامنا کرتی ہیں بلکہ وقار اور خودداری کے ساتھ چیلنجز سے نبردآزما ہوکر تاریخ میں سرخرو ہوا کرتی ہیں۔