• علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی
  • علامہ سید اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر منتخب
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صدارتی انتخاب کل ہوگا
  • اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں
  • کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی

تازه خبریں

بھارتی حکام مسلمانوں کے جان و مال اور عبادت گاہوںکی حفاظت یقینی بنائیں، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

بھارتی حکام مسلمانوں کے جان و مال اور عبادت گاہوںکی حفاظت یقینی بنائیں، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ کا بھارتی دارالحکومت میں مسلم مخالف فسادات میں درجنوں مسلمانوں کی شہات اور سینکڑوں زخمیوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار
نئی دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام، تشدد اورمساجد شہید کی جارہی ہیںلیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی حیران کن ہے

راولپنڈی /اسلام آباد 28فروری 2020ء(  جعفریہ پریس  )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں مسلم مخالف فسادات میں درجنوں مسلمانوں کی شہادت اور سینکڑوں زخمیوں کی اطلاعات پر تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکام مسلمانوں کیخلاف پرتشدد کارروائیاں رکوائیں جہاں مساجد اور ان گنت دکانوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام، جلاﺅ گھیراﺅاور تشدد کا بازار گرم ہے ، مساجد شہید کی جارہی ہیںلیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی حیران کن ہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ یہ افسو س ناک امر ہے کہ بھارتی پولیس، ہندو انتہاپسندوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں اور آنسوگیس کا بھی بے جا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دہلی کے مشرقی علاقوں جعفرآباد، موج پور، سلیم پور اور چاند باغ میں ہندوﺅں نے مسلمانوں پر تشددواقعات کے نتیجہ میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے، عالمی برادری بھارت میں قتل و غارت کا نوٹس لے اور پرُ تشدد واقعات کی روک تھا م کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے۔علامہ ساجد نقوی نے بھارت میں مسلم کش فسادات کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ بھارت ایسا ملک بن چکا ہے جہاں پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور مشتعل ہجوم بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کو سریوں اور ڈنڈوں سے مار رہے ہیں۔انہوںنے امن بحالی کا تقاضا کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کا راستہ اپنانے سے گریز کیا جائے اور مقدس مقامات کی حفاظت کویقینی بنایا جائے ۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے مسلم مخالف فسادات میں درجنوں شہدا ءکے ورثا اور متاثرین کے لوحقین سے اظہار تعزیت و اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔