• ٹیکسز کی بھر مار کا بجٹ، عوام سے محبت نہیں دشمنی کےمترادف ہے
  • مالی سال 2024-25 کے تعلیمی بجٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • امام خمینی کی برسی پر علامہ شبیر حسن میثمی کا پیغام
  • پاک ایران بارڈر پر پھنسے زائرین کا مسئلہ فوری حل کیا جائے شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری
  • ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت عالم اسلام کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے
  • ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اشتہار ناکافی ہے امن و امان کو تہہ و بالا کرنیوالوں کو نظراندازکردیاگیا
  • جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا گیا
  • علامہ شبیر حسن میثمی کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت
  • علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی

تازه خبریں

یوم عاشور پر صدر اور وزیر اعظم

یوم عاشور صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی پیغام

ملک بھر میں یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشور ،دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے گہری تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے، حضرت امام حسین نے اصحاب اور اہل بیت کے ساتھ کربلا کی جنگ میں ظلم،جبر اور نا انصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسین کی قربانی ہمیں غیر متز لزل ایمان،راست بازی اور انصاف کے حصول کا انمول سبق سکھاتی ہے، ان  کی قربانی کسی خاص وقت یا مقام تک محدود نہیں تھی۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں حضرت امام حسین کی قربانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے، مقاصد کے حصول کی راہ میں جو رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں انہیں ثابت قدمی سے دور کیا جاسکتا ہے،اللہ تعالی ہماری قوم اور امت مسلمہ پر رحم فرمائے اور اللہ تعالی ہمیں اسلام کی تعلیمات اور حضرت امام حسین کی عظیم میراث پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عاشورہ محرم اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے، یوم عاشور عظیم تر مقصد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے۔ شہادت امام حسین کا فلسفہ ظلم و جبر کے خلاف ہر قیمت پر ڈٹ جاناہے۔

 صدر مملکت نے کہا کہ حضرت امام حسین کے ساتھی پر آشوب وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے، یہ دن ہمیں وفاداری،راستبازی اور حق وانصاف کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتا ہے۔