تازه خبریں

ضلع کرم ، بڑھتی کشیدگی انتہائی تشویشناک، فوری اقدامات لازمی ہیں قائد ملت

 غیر قانونی تارکین کو ڈیپورٹ کرنے کی مدت بڑھائی جائے،علامہ ساجد نقوی

 غیر قانونی تارکین کو ڈیپورٹ کرنے کی مدت بڑھائی جائے،علامہ ساجد نقوی
 چند غلط لوگوں کی وجہ سے سارا بوجھ 17لاکھ غیر قانونی مقیم افغانیوں پر ڈالنا درست نہیں جن کی نسلیں 34سالوں میں پاکستان میں جوان ہوگئیں
 1989ء سے آئے ہوئے لاکھوں غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ڈیپورٹ کرنا آسان نہیں یہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا،قائد ملت جعفریہ
راولپنڈی /اسلام آباد4اکتوبر2023  ء (    جعفریہ پریس پاکستان          )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایپکس کمیٹی کے غیر قانونی تارکین کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کے حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پرمعرض وجود میں آیا جو کلمہ پڑھتے ہیں انہیں یہاں رہنے کا حق ہے لیکن ماضی کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں لاکھوںبے سہارا،نادار،مجبور افغان پناہ گزین ہمسایہ اسلامی ملک پاکستان آئے ان میں کچھ مٹھی بھر لوگ غلط تھے جو داخل ہوئے ان چند غلط لوگوں کی وجہ سے سارا بوجھ 17لاکھ غیر قانونی مقیم افغانیوں پر ڈالنا درست نہیں جن کی نسلیں 34سالوں میں پاکستان میں جوان ہوگئیں۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ڈیپورٹ کرنے کا کام بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھالیکن31اکتوبر تک کی مدت کم ہے اسے بڑھایا جائے ۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ 1989ء سے آئے ہوئے لاکھوں غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ڈیپورٹ کرنا آسان نہیں یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا اس لئے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پاکستان آتے ہیں جن کے پاس کسی قسم کی قانونی سفری دستاویزات نہیں ہوتیں جس کے منفی اثرات ملک پر پڑتے ہیں جس کا خاتمہ ضروری ہے جس کیلئے پاکستان کو سفارتی سطح پر اوربارڈر پر بغیر قانونی دستاویزات کے نقل و حمل کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے ۔علامہ ساجد نقوی نے آخر میں کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملک کی سلامتی کیلئے اس ملک کی سرحدوں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ محفوظ مستقبل کیلئے اقدامات اٹھانے کی کو شش کر رہے ہیں تو انہیں اپنی پالیسیوں میں سنجیدگی اور ٹھوس دیر پا منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا  تب ہی ہم اپنے ملک کو دہشتگردوں سے محفوظ بناتے ہوئے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کر سکتے ہیں۔