• ٹیکسز کی بھر مار کا بجٹ، عوام سے محبت نہیں دشمنی کےمترادف ہے
  • مالی سال 2024-25 کے تعلیمی بجٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • امام خمینی کی برسی پر علامہ شبیر حسن میثمی کا پیغام
  • پاک ایران بارڈر پر پھنسے زائرین کا مسئلہ فوری حل کیا جائے شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری
  • ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت عالم اسلام کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے
  • ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اشتہار ناکافی ہے امن و امان کو تہہ و بالا کرنیوالوں کو نظراندازکردیاگیا
  • جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا گیا
  • علامہ شبیر حسن میثمی کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت
  • علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی

تازه خبریں

گلوبل ڈے آف پیرنٹس کا دن مظلوم فلسطینی والدین یاد نہیں قائد ملت جعفریہ

گلوبل ڈے آف پیرنٹس کا دن مظلوم فلسطینی والدین یاد نہیں قائد ملت جعفریہ

والدین کا احترام شرعی، سماجی ، قانونی سمیت ہرلحاظ سے اہمیت کا حامل ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

ایک طرف ”زندہ دل والدین کا وعدہ”کے سلوگن کا اعلان دوسری طرف مظلوم فلسطینی بچوں اور ان کے والدین کیساتھ سنگ دلی، تنگ دلی، سخت دلی، سفاکیت اور درندگی ؟اس بڑھ کر اور دوغلہ پن کیا ہوگا؟قائد ملت جعفریہ

بچوں کی پرورش اور تحفظ کی بنیادی ذمہ داری خاندان کی ہے، اپنی شخصیت کی مکمل اور ہم آہنگی کی نشوونما کیلئے بچوں کو خاندانی ماحول اور خوشی، محبت اور افہام و تفہیم کے ماحول میں پرورش پانی چاہیے

راولپنڈی / اسلام آباد31مئی  2024ء (      جعفریہ پریس پاکستان     )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں والدین کسی بھی معاشرے میں کلیدی کردار ہیں، والدین کا احترام شرعی، سماجی اور قانونی سمیت ہر لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے مگر دنیا کو کیوں مظلوم فلسطینی بوڑھے والدین کا خیال نہیں آتاایک طرف 2024ء کا سلوگن ”زندہ دل والدین کا وعدہ” مگر دوسری طرف مظلوموں کیلئے سنگ دلی، تنگ دلی اور سخت دلی، سفاکیت اور درندگی کیساتھ استعماریت و صیہونیت کی ظلم و تشدد و سفاکیت پر مجرمانہ حمایت سنگین جرم ہے۔ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 2012ء میں جنرل اسمبلی کی جانب سے  ”یکم جون نامزد گلوبل ڈے آف پیرنٹس” پر اپنے پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ والدین کا احترام، اُن کا کردار معاشروں کی تعمیر و ترقی میں نہ صرف اہم ہے بلکہ ان کا احترام شرعی، سماجی اورقانونی سمیت ہر لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے جیسا کہ خود اقوام عالم کے اس ر وز پر اپنے پیغام میں ہے کہ ” بچوں کی پرورش اور تحفظ کی بنیادی ذمہ داری خاندان کی ہے، اپنی شخصیت کی مکمل اور ہم آہنگی کی نشوونما کے لیے بچوں کو خاندانی ماحول اور خوشی، محبت اور افہام و تفہیم کے ماحول میں پرورش پانی چاہیے”۔ذرا بتایا جائے کہ فلسطین خصوصاً غزہ، رفاح اور مغربی کنارے سمیت مظلوموں کی سرزمینوں پر اس خاندانی ماحول، خوشی، محبت ، افہام و تفہیم کو جس طرح استعماریت نے تاراج کیا ، اس پر اقوام عالم کیوں خاموش ہیں ، کیا اس گلوبل ڈے آف پرینٹس کو مظلوم فلسطینی بچوں کے والدین کے نام نہیں ہونا چاہئیے تھا؟2024ء کے سلوگن کا حوالہ دیتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ سلوگن ”زندہ دل والدین کا وعدہ” مگر دوسری طرف مظلوموں کیلئے سنگ دلی، تنگ دلی اور سخت دلی لئے بے رحمی کیساتھ استعماریت و صیہونیت کی ظلم و تشدد پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔دوسری جانب قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستانی عوام کے نام پیغام میں کہاکہ والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی تربیت و تعلیم کا انتظام کریں، سوشل میڈیا کے دور میں والدین اور بزرگان کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں بڑھ چکی ہیں انہوںنے قرآن پاک کی سورة التحریم کی آیت 6”اے لوگوں بچائو اپنے اہل عیال کو”کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک اور احادیث میں تواتر کیساتھ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور والدین کی اپنی ذمہ داریوں کا تذکرہ آیا ہے جس کا بنیادی مقصد معاشرے میں صحت مندزندگی اور بہترین معاشرے کی تعمیر ہے۔