کراچی: مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے آیت اللہ روح اللہ الموسوی الخمینیؒ کی 35ویں برسی کے موقع پر فرمایا ہے کہ امام راحلؒ ایک ایسے نظریے کا نام ہے، جس میں للہیت بھی ہے اور انقلابیت بھی۔ امام خمینیؒ اس وقت عالم اسلام کے عظیم لیڈر ہیں، امام راحلؒ نے جس تحریک انقلاب کی بنیاد ڈالی آج وہ تحریک گھر گھر میں پروان چھڑ چکی ہے ہر جوان کے زبان پر خمینی اور انقلاب خمینی ہے، آپنے مغربی یونیورسٹیوں میں اس تحریک کا ٹریلر دیکھا، فلسطینی مجاہدین اسلام جو اس وقت سب کچھہ قربان کر کے ظالم کے ظلم سے نجات کے لیے اتنے جرات مندانہ انداز میں میدان جنگ میں موجود ہیں یہ بھی درس خمینی ؒ ہے جو انہوں نے سید الشہداء علیہم السلام کی ذات سے لیا۔