امام سجاد نے فرزند رسول ۖکے قیام و مزاحمت کے اہداف کو اُجا گر کیا، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
سوگوار ی کے ذریعے عام انسانوں کو مظالم کی طرف متوجہ کیا ،واقعہ کربلاکے حقائق کو بیان کیا ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
امام نے دعائوںکے ذریعے دین کے حقائق کو لوگوں تک پہنچایا اور انتہائی سنگین حالات میں صبر و استقامت کی بنیاد فراہم کیں
راولپنڈی/ اسلام آباد31 جولائی 2024 ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امام زین العابدین کے یوم شہادت (25 محرم الحرام) کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ امام سجاد نے فرزند رسول ۖ امام حسین کے قیام و مزاحمت کے اہداف کو اجا گر کیا،سوگواری کے ذریعے عام انسانوں کو مظالم کی طرف متوجہ کیا ،واقعہ کربلاکے حقائق کو بیان کیا دعائوںکے ذریعے دین کے حقائق کو لوگوں تک پہنچایا اور انتہائی سنگین حالات میں صبر و استقامت کی بنیاد فراہم کیں ۔ انہوں نے کہا کہ امام زین العابدین نے زہد وتقوی اور روحانیت کے جو راستے متعین کئے اور ذہن و قلوب کو جلا بخشنے ، باطن میں روشنی پیدا کرنے، نفس امارہ کو شکست دینے اور خدا کے ساتھ لو لگانے کے لئے دعائوں کا جو ذخیرہ امت کو فراہم کیا ہے دور حاضر میںاس سے استفادہ کیا جائے تو دنیوی و اخروی نجات کا سامان فراہم ہو سکتا ہے۔