امام علی رضاُپاکیزہ مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں رہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
امام کے علم و حکمت سے لبریز ارشادات سیاست و حکومت’ انسانی و فلاح و ترقی’ طب کے میدان میں سنہری اقدامات مشعل راہ ہیں
امام رضا کے اقوال و افعال کی پیروی کرتے ہوئے ہم اپنی زندگیوں کو دین اسلام کے سانچے میں ڈھال سکتے ہیں،قائد ملت جعفریہ
راولپنڈی/ اسلام آباد22 اگست 2024 ( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امام علی بن موسی رضا کے یوم شہادت(17 صفر المظفر 203 ھ) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کی اساس اور بنیاد کو مستحکم کرنے اور اپنے جد امجد پیغمبر گرامی ۖ کی تعلیمات سے زمانے کو بہرہ مند کرنے کی خاطر اپنے والد گرامی کی حضرت امام موسی کاظم کی شہادت کے بعد انتہائی مشکل اور نامساعد حالات میںمنصب امامت کی ذمہ داریاں نبھائیں اور تمام میدانوں میں فریضہ انجام دیتے ہوئے پاکیزہ مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دور امامت میںحکمرانوں کیلئے امام رضا کی مقام و مرتبے اور عظمت کے پیش نظر اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا کہ وہ امام کو امور مملکت میں شامل کرکے ان سے مشاورت و رہنمائی حاصل کریں چنانچہ امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں اس منصب کو قبول کرکے عالم اسلام اور انسانیت کی رہبری و ہدایت کی۔مباحثہ کے میدان میں خاص طور پر اس دور کے بڑے بڑوں کو لاجواب کیا اسی طرح مختلف شعبوں میں دنیائے انسانیت کی خدمت کی راہیں متعین کیں۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام رضا کے علم و حکمت سے لبریز ارشادات سیاست و حکومت’ سماجیات’ اصلاح معاشرہ’ انسانی و فلاح و ترقی کے میدان میں سنہری اقدامات اور خاص طور پر ادیان عالم پر دین حق کی برتری اور دیگر امور میں رہنما اصول ہمیشہ کے لئے متلاشیان حق کے لئے مشعل راہ ہیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ائمہ اطہار کی سیرت و کردار کو اپناکر دنیوی و اخروی نجات کا سامان فراہم کیاجاسکتا ہے اور امام رضا کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرکے ان کے اقوال و افعال کی پیروی کرتے ہوئے ہم اپنی زندگیوں کو دین اسلام کے سانچے میں ڈھال سکتے ہیں۔ زہر سے شہادت پانے والے امام ہشتم امام رضا کا مزار مقدس مشہد میں آج بھی مرجع خلائق ہے
- ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستی و انتہا پسندی کو فروغ دیاجارہا ہے ، زاہد آخونزادہ
- فرقہ پرستی و انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے،زاہد علی آخونزادہ
- راولپنڈی کہوٹہ بس حادثے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے
- یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ برادر محمد اکبر
- یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر میثمی
- دفتر خارجہ کی جانب سے متضاد بیانات قابل افسوس ہیں علامہ شبیر میثمی
- سید محمد حسن سبزواری کی قائد ملت جعفریہ سے گفتگ
- گلگت بلتستان کے تاجروں کے ٹیکسز کے مسائل فوری حل کئے جائیں
- انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،
- بھکھی شریف شیخوپورہ ، جلوس عزا پر حملہ آور شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے ،علامہ شبیر میثمی