راولپنـــــڈی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر جناب سید صفدر گیلانی نے ملاقات کی،ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان/ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے مختلف ملی مذھبی سیاسی امور پر تفصیل سے گفتگو اور مشاورت ھوئی جمعیت علماء پاکستان کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے منعقد ھونے والی عظیم الشان رحمۃ اللعالمین و ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے پیر سید صفدر گیلانی نے قائد محترم کو دعوت نامہ پیش کیا ۔