تازه خبریں

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے علمی پروگرام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کتابی اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیر اہتمام جامعۃ الکوثر میں اہلِ علم کی تجلیل، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کی شرکت

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیر اہتمام جامعۃ الکوثر میں اہلِ علم کی تجلیل، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کی شرکت

اسلام آباد:
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام جامعۃ الکوثر میں ایک خصوصی فکری و علمی پروگرام منعقد ہوا، جس کا مقصد پاکستان میں موجود مختلف دینی مدارس اور حوزاتِ علمیہ سے فارغ التحصیل طلبہ اور تحقیقی شخصیات کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

پروگرام میں ان اہلِ علم کی تصنیف و تالیف اور تراجم پر مبنی کتب کی نمائش کے لیے کتابی اسٹالز قائم کیے گئے، جن پر پاکستان کے مختلف مدارس اور حوزاتِ علمیہ سے وابستہ مصنفین و محققین کی شائع شدہ کتب رکھی گئیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان، حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی نے پروگرام میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے مختلف کتابی اسٹالز کا دورہ کیا، مصنفین و مترجمین کی علمی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دینی مدارس کے فارغ التحصیل افراد کی علمی خدمات دراصل فکری خود کفالت اور علمی بقا کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تصنیف و ترجمہ کا عمل علم کو زندہ رکھنے کا ذریعہ ہے اور اہلِ علم کی قدر دانی نہ کی جائے تو معاشرہ فکری جمود کا شکار ہو جاتا ہے۔ انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی اس کاوش کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام اہلِ قلم کی حوصلہ افزائی اور علمی تسلسل کے لیے ناگزیر ہیں۔