تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی جامعۃ اہلبیتؑ کی گولڈن جوبلی تقریب میں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جامعۃ اہلبیتؑ کی گولڈن جوبلی تقریب میں خصوصی شرکت

اسلام آباد:
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے جامعۃ اہلبیتؑ اسلام آباد کی 50ویں سالگرہ (گولڈن جوبلی) کے موقع پر منعقدہ مرکزی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جامعۃ اہلبیتؑ کی علمی، فکری اور دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ادارے کے بانی ممتاز عالمِ دین شیخ محسن علی نجفیؒ کی علمی یادگار کو ملتِ تشیع کے لیے ایک عظیم سرمایہ قرار دیا۔

گولڈن جوبلی تقریب میں ملک بھر سے علماء کرام، اساتذہ، فضلاء اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے علماء و طلاب سے ملاقات بھی کی اور ان کی علمی کاوشوں کو سراہا۔

تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ جامعۃ اہلبیتؑ گزشتہ پانچ دہائیوں سے دینی تعلیم، فقہ اہلِ بیتؑ، قرآنی علوم اور عصری تقاضوں کے امتزاج کے ساتھ ایسے علماء تیار کر رہی ہے جو معاشرے میں فکری رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محسن علی نجفیؒ نے جس اخلاص، بصیرت اور علمی وژن کے ساتھ اس ادارے کی بنیاد رکھی، وہ آج بھی جامعہ کے تعلیمی نظام میں نمایاں طور پر جھلکتا ہے۔

قائد ملت جعفریہ نے اس امر پر زور دیا کہ دینی اداروں کی اصل ذمہ داری محض نصابی تعلیم نہیں بلکہ ملت کی
فکری، اخلاقی اور سماجی رہنمائی ہے، اور جامعۃ اہلبیتؑ اس ذمہ داری کو بخوبی ادا کر رہی ہے۔

تقریب میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شیخ اسحق نجفی ، علامہ شیخ انور نجفی انیس الحسین، علامہ شیخ شفاء نجفی، سمیت جامعہ اہل البیت ؑ سے فارغ التحصیل طلباء شریک تھے

۔
۔

لنک پر کلک کریں تصاویر دیکھیں