تازه خبریں

سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تہران کے انقلاب چوک میں سوگوار عوام کا اجتماع

سید علی خامنہ ای امریکی اسرائیلی حملے میں شہید، ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ

رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای امریکی اسرائیلی حملے میں شہید

امریکا اور اسرائیل کے اسلامی جمہوری ایران پر حملوں میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای شہید ہوگئے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں رہبر انقلاب اسلامی کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر سوگوار ہجوم تہران کے انقلاب چوک میں جمع ہونا شروع ہوگیا ہے، جبکہ ایرانی شہری ملک کا قومی پرچم تھامے انقلاب چوک میں جمع ہوگئے ہیں۔

ایرانی فوج کا رہبر انقلاب اسلامی کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ جارح کو سخت سزا دی جائے گی، وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔

ایرانی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، ’ظلم کرنے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ انقلابی کون ہیں‘۔