تازه خبریں

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا پاکستان کے حوالے سے بیان

پاکستان کی حمایت پر ایران کا شکریہ، سید عباس عراقچی کا بیان

پاکستانی عوام اور حکومت کی یکجہتی پر ایران کا شکریہ: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنی تازہ سوشل میڈیا پوسٹ میں سید عباس عراقچی نے لکھا کہ ہم ان بابرکت روحانی اور معنوی ایام میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خداوند متعال پر مکمل توکل کے ساتھ اپنی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کے دفاع کیلئے استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں ایران کے ساتھ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے یکجہتی کے پیغامات سامنے آئے ہیں۔