یوم القدس پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، قبلہ اول پر اسرائیلی قبضے اور ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت
شیعہ علماء کونسل، جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد القدس ریلیاں، فلسطین سے اظہار یکجہتی
اسلام آباد / راولپنڈی 13 مارچ 2026ء (جعفریہ پریس پاکسان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی ناجائز قبضے کے خلاف اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے ساتھ ایران پر مسلط کردہ امریکی سامراج اور صہیونی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور دیگر پروگرام منعقد کیے گئے۔
احتجاجی ریلیوں میں علماء کرام، شیعہ علماء کونسل پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے یوم القدس کی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے اور مسلمان دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام کی اخلاقی و انسانی حمایت جاری رکھیں گے۔
مقررین نے کہا کہ امام خمینی نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی، جو آج تک جاری ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ دوغلا پن ترک کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔
ملک بھر میں یوم القدس کے موقع پر منظور کی گئی قراردادوں میں کہا گیا کہ عوام کا یہ نمائندہ اجتماع قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور غزہ پر جاری حملوں اور نسل کشی کی شدید مذمت کرتا ہے اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہے۔
اجتماع کے شرکاء نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے ہمراہ دیگر شخصیات کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا مقدس خون صہیونیت اور سامراج کی تباہی کا باعث بنے گا۔ مقررین نے کہا کہ شہید رہبر معظم دنیا بھر کے مظلوموں کی توانا آواز تھے اور فلسطین، کشمیر، روہنگیا اور دیگر مظلوم اقوام کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اجتماع میں عالم اسلام کی دیگر اہم شخصیات سید حسن نصراللہ، اسماعیل ہانیہ اور یحییٰ سنوار سمیت دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ ان کی قربانیاں امت مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
احتجاجی اجتماعات میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سفارتی سطح پر مؤثر اقدامات کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو مظالم روکنے اور جنگ بندی پر مجبور کرے۔ اس کے ساتھ پرامن مظاہروں کے دوران گرفتار افراد کی فوری رہائی اور مقدمات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
اجتماع کے شرکاء نے ترلائی کلاں اسلام آباد میں ایک ماہ قبل نماز جمعہ کے دوران شہید ہونے والے نمازیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

مرکزی القدس کمیٹی پاکستان کا پیج دیکھیں