چہلم کی مناسبت سے عظیم الشان تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام چہلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس 22 اپریل بروز بدھ منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا۔
اس تعزیتی ریفرنس کی صدارت قائد ملت جعفریہ سید ساجد علی نقوی فرمائیں گے جبکہ حافظ سید ریاض حسین نجفی میزبان کے فرائض انجام دیں گے۔
تقریب میں مختلف دینی و تنظیمی اداروں کے سربراہان، علماء و ذاکرین شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔
اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر اور ڈی جی خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
مقررین اپنے خطابات میں سید علی خامنہ ای سے منسوب شخصیت کے چہلم کی مناسبت سے امت مسلمہ سے اظہار تعزیت اور ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔