تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا یوم مزدور پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا یوم مزدور پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا یوم مزدور پیغام

یکم مئی کو شکاگو کے ساتھ غزہ اور جنگ سے متاثرہ مزدوروں کے نام کیا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی

اسلام آباد/راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی کو شکاگو کے مزدوروں کے ساتھ ساتھ غزہ اور جنگ سے متاثرہ مزدوروں کے نام بھی منسوب کیا جانا چاہیے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ شکاگو میں مزدوروں نے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کی، جبکہ آج غزہ، تہران، بیروت، دمشق اور سری نگر میں جنگ اور ظلم کے باعث مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ غزہ میں مزدور اپنے ہی وطن میں بے یار و مددگار ہو کر ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں، ہزاروں جانوں کے ضیاع اور لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کے باوجود عالمی سطح پر مؤثر اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے تجویز پیش کی کہ عالمی یوم مزدور کی مناسبت کو وسعت دیتے ہوئے اسے غزہ اور جنگ سے متاثرہ مزدوروں کے نام بھی منسوب کیا جائے تاکہ دنیا کو موجودہ حالات کی سنگینی کا احساس ہو۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پاکستان میں بھی مزدور اور کسان مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے علامہ محمد اقبال کے اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی مزدور طبقہ ناانصافی کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور حضرت علی کے طرزِ حکمرانی میں مساوات اور عدل کو بنیادی حیثیت حاصل تھی، تاہم موجودہ دور میں مزدوروں کو ان کے حقوق کی مکمل فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔