تازه خبریں

پاکستان سے ایران کے لیے امدادی سامان کی کھیپ قم المقدس پہنچنے کے بعد تہران اور ہلال احمر ایران کے حوالے کی تیاری

قائد ملت جعفریہ کی سرپرستی میں امدادی سامان کی دوسری کھیپ ایران پہنچ گئی

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سرپرستی میں ملت غیور پاکستان کی جانب سے ایران کے لیے امدادی سامان قم المقدس پہنچ گیا

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی سرپرستی میں اور چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ کی نگرانی میں ملت غیور پاکستان کی جانب سے ملت شجاع ایران کے لیے بھیجی گئی امدادی سامان کی کھیپ قم المقدس پہنچ گئی۔

یہ امدادی سامان کراچی سے روانہ کیا گیا تھا، جو کامیابی کے ساتھ قم المقدس پہنچنے کے بعد ڈاکٹر محمد میثمی نے اسے تہران کی جانب روانہ کر دیا، جہاں اسے ہلال احمر ایران کے حوالے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ روز اول سے نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی سرپرستی میں ملت شجاع ایران کے لیے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔