تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے زوجہ کی وفات پر تعزیت

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے زوجہ کی رحلت پر تعزیت کا سلسلہ جاری

راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ محترمہ کی رحلت پر اندرون و بیرونِ ملک سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خدمت میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مختلف ممالک سے علمائے کرام، تنظیمی رہنماؤں، مذہبی اداروں اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھی اظہارِ تعزیت کیا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ہمدردی اور تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

تعزیت کرنے والی شخصیات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

آفیشل فیس بک دیکھیں