تازه خبریں

ژوب شاہراہ شاہرانی بس حادثہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس

ژوب شاہراہ شاہرانی بس حادثہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس

راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان، علامہ سید ساجد علی نقوی نے ژوب شاہراہ شاہرانی پر پیش آنے والے المناک بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی المناک ہے اور غم کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ تمام زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاں بحق افراد کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں تک باعزت انداز میں پہنچانے کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں۔ ساتھ ہی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ شاہراہوں پر مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور مستقبل میں ایسے المناک حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔