قم: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی حجۃ الاسلام آقائی جواد شہرستانی سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قم (جعفریہ پریس) قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کے ہمراہ قم میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے ایران میں وکیلِ مطلق اور داماد، حجۃ الاسلام آقائی جواد شہرستانی سے ملاقات کی۔
حجۃ الاسلام آقائی جواد شہرستانی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو قم آنے پر خوش آمدید کہا
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف دینی، ملی، سماجی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، اسلامی دنیا میں اتحاد و یکجہتی، دینی مراکز کے درمیان روابط کے فروغ اور باہمی تعاون سے متعلق امور بھی زیرِ گفتگو آئے۔


