اسلام آباد: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے پمز میں پیش آنے والے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں بچوں کے جاں بحق اور جھلس جانے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے جاں بحق بچوں کے والدین اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے واقعے کی اعلیٰ سطحی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرنے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔