تازه خبریں

30 ستمبر عاشورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کے حوالے سے علامہ ساجد علی نقوی کا پیغام

ڈیرہ اسماعیل خان : 30 ستمبر عاشورہ: ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کی قربانی، رائیگاں نہیں جائیگی قائد ملت جعفریہ

اسلام آباد/راولپنڈی، 30 ستمبر 2026ء: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ روز اول سے ہم عوام کے بنیادی حقوق کے حصول اور تحفظ کے لئے مسلسل کوشاں ہیں، جن کی تحریک و تشکیل پاکستان کے وقت ریاست نے ضمانت فراہم کی تھی۔

اسی حوالے سے 30 ستمبر 1988ء کو عزاداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، ان کی لہو رنگ قربانی کے سبب یہ جدوجہد تیز تر ہوئی۔

علامہ ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ملک میں مختلف حوالوں سے اساسی رول ادا کرنے اور اتحاد و وحدت کے فورمز تشکیل دینے پر ہماری جدوجہد اور کاوشوں سے انکار ممکن نہیں، اور مشکلات کے باوجود ہماری جدوجہد جاری ہے۔

بنیادی حقوق کا دفاع و تحفظ کرتے ہوئے جن شہداء نے اپنی جانوں کی عظیم قربانی پیش کی، وہ کبھی رائیگاں نہیں جاسکتی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہداء ڈیرہ اسماعیل خان کے خانوادوں سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی خصوصی دعا بھی کی۔