تازه خبریں

علامہ قاضی نیاز نقوی مرحوم بے پناہ خصوصیات کے حامل تھے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا برسی سے خطاب

علامہ قاضی نیاز نقوی مرحوم بے پناہ خصوصیات کے حامل تھے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا برسی سے خطاب

اسلام آباد : مرحوم ومغفور علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی برسی کا اجتما ع جامعۃ المنتظر العالمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں صدارتی خطاب قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کیا

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے جامعہ کی کاوشوں کو سراہا اور مرحوم علامہ قاضی نیاز نقوی کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا قائد محترم نے خطاب میں کہا کہ قاضی نیاز نقوی بردبار باصلاحیت اور نڈر انسان تھے وہ اپنا موقف بڑے مطمئن انداز میں پیش کرتے تھے منصب قضاوت نے ان کی صلاحیتوں کو جِلا بخشی وہ واحد شخصیت تھے جو پاکستان و ایران کے قوانین کا تقابل جانتے تھے قائد محترم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور فاتحہ خوانی کی

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے سردار مقاومت شہید قدس سید حسن نصر اللہ کو بھی اجتماع میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نظریہ مقاومت اور نظریہ مزاحمت کو زندہ رکھنا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ نظریات زمینی حالات کے مطابق اپنی شکل تبدیل کرتے ہیں پاکستان میں بھی مزاحمت و مقاومت جاری ہے مگر یہاں اس کی شکل مختلف ہے

انہوں نے شہری آزادیوں اور عزاداری پر بے جا پابندی اور حکومتی دباؤ اور ہتھکنڈوں کو بھی مسترد کیا ان کا کہنا تھا کہ آبادی بڑھ رہی ہے نئی ہاؤسنگ اسکمیز بن رہی ہیں روایتی اور غیر روایتی جلوس اور عزاداری کا آئین پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہماری جب مرضی جہاں مرضی ہم اس حق کو استعمال کرسکتے ہیں ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری نظم و نسق کو برقرار رکھنا ہے مجالس و جلوس میں رکاوٹ ڈالنا قانون عدالتی فیصلوں اور شہری حقوق پر قدغن کے مترادف ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے

برسی کے اجتماع میں علامہ افتخار حسین نقوی ، علامہ انور علی نجفی مرحوم کے فرزندان سمیت طلاب اور مخختلف شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی

خطاب کا اول حصہ سنیں