علامہ اسد اقبال زیدی کا میر علی مراد خان تالپور کی وفات پر اظہار تعزیت
صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی نے سابق ریاست خیرپور کے حکمران میر علی مراد خان تالپور دوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ سید اسد اقبال زیدی نے میر علی مراد خان تالپور کے صاحبزادے پرنس میر مہدی رضا تالپور اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا انتقال ایک افسوسناک سانحہ ہے، اس غم کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔