تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے وفد کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے وفد کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے وفد کی ملاقات

جعفریہ پریس پاکستان : راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دینی و علمی سرگرمیوں، تعلیمی شعبے میں تعاون اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں حجۃ الاسلام سید علی شمسی پور، نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ در پاکستان، شعبہ تعلقات عامہ کے مولانا انیس الحسنین خان اور مولانا ادریس زاہدی، شعبہ تحقیق کے مولانا محمد کاظم سلیم، المصطفیٰ ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کے مولانا ڈاکٹر محمد اعجاز نگری، شعبہ تعلیم کے مولانا ڈاکٹر غلام جابر جعفری اور مولانا عدنان علوی شامل تھے۔

ملاقات میں دینی تعلیم کے فروغ، علمی و فکری میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے اور معاشرے میں اسلامی تعلیمات و اقدار کے فروغ کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال جاری رکھنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔