تازه خبریں

ایران : امامیہ آرگنائزیشن کے وفد کی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم آمد

تعزیتی ریفرنس
بیاد قائد فقید مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین اعلی الله مقامه
سخنران;حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر جابر محمدی و حجت الاسلام والمسلمین طاھر عباس اعوان
زمان; 29 اگست شام 6 تا 7.30
مکان: دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
منجانب; دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
لعل مہدی خان چیئرمین آئی .او پاکستان ( قم المقدسہ ) دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ میں آئی .او کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد کی آمد .محترم محسن علی خان ناظم امور تربیت و امور طلاب بھی ہمراہ تھے. دفترقائدملت جعفریہ کے مدیر حجتہ الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی صاحب اور اراکین مجلس نظارت ، اراکین دفتر نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور مدیر محترم دفتر نے دفتر قم کی فعالیت اور دیگر امور کے حوالے سے بریفننگ دی .آئی .کے چیئرمین نے تنظیمی فعالیت اور تنظیم کے اہم تاریخی پہلوؤں پر روشنی ڈالی.اور کہاں ہم علماء کی سربراہی بزرگان کی رہنمائی میں اپنے اعلی حصول کیلئے کوشاں ہیں.ہمارا موجودہ سیٹ اپ فخر کرتا ہے کہ ہم قومی فیادت اور علماء و علمی مراکز کیساتھ مربوط ہیں. اور ہمیں سعادت نصیب ہوئی کہ انیس سال کے وقفہ کے بعد قائد محترم علامہ سیدساجدعلی نقوی مدظلہ العالی نے ہمارے پروگرام کی صدارت کی .قائد ملت کے فیصلوں اور تدبر کو سلام پیش کرتے ہیں واقعا قائد محترم ملی یکجہتی کونسل ؛ عالم اسلام میں تشیع کے وقار و عظمت کی ترجمانی کر رہے ہیں اور ہم ملی اتحاد کیلئے کوشاں ہیں تمام تنظیموں سے رابطے ہیں بالخصوص قائد محترم خصوصی شفقت فرماتے ہیں.اس وقت پاکستان میں ملی و قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے ہم اپنی توان کے مطابق کوشاں ہیں پاکستان میںبلا مبالغہ قائدمحترم بصیرت اور دور اندیشی کیساتھ ملت کےحقوق کی جنگ لڑرہے ہیں.اس موقع پر علامہ سید سجاد حسین کاظمی، علامہ قاضی کاظم حسین ،علامہ ملک محمد اشرف ، علامہ زوار حسین علوی، علامہ طاہر علی جان، مولانا مختار حسین رحیمی ، مولانا سید منتظر مہدی ، مولانا امجد علی خان ،مولانا مہر غلام عباس سیال،مولانا عباس حیدر توحیدی،مہر لیاقت علی سیال موجود تھے