تازه خبریں

مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ عارف سے مختلف تنظیمی وفود نے ملاقاتیں کیں

شیعہ علما کونسل کے صوبائی دفتر میں مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ مختلف تنظیمی وفود نے ملاقاتیں کیں صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری ایک وفد کے ھمراہ ملاقات کی مختلف تنظیمی دینی امور زیر بحث آئے مختلف اضلاع کی تنظیم نو کے امور اور عزاداری کانفرنسز کے انعقاد پر مشاورت ھوئی،عزاداری کی مشکلات اور انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹوں پر تفصیلی گفتگو ھوئی،بعض علاقوں میں روایتی جلوسوں اور چاردیواری کے اندر مجالس پر انتظامیہ کی طرف سے بے جا مداخلت پر سخت تشویش کا اظھار کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ شیعہ علما کونسل کی ذیلی تنظیم جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (JSO)کے ایک وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری برادر ذیشان حیدر کی سربراھی میں ملاقات کی ،مختلف تنظیمی امور پر گفتگو ھوئی،JSO اور SUC کی طرف سے مشترکہ تحفظ عزاداری کافرنسز کے مسائل پر غور کیا گیا،علامہ عارف واحدی نے جے ایس او کے جوانوں کی فعالیت کو سراھا باھمی رابطے بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ جوانوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی طرف توجہ کرنا ضروری ھے عقیدتی،اخلاقی اور فقہی تربیت بھی جے ایس او کے جوانون کا مطمع نظر ھونا چاھئے