شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی کاوشوں سے عزاداری امام حسین ؑ لاوٗڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنی قرار دے دیا گیا رپورٹ( نمائندہ خصوصی)
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر حسنین مہدی نے جعفریہ پریس کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ اور علامہ سید ناظر عباس تقوی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ کی کاوشوں سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مراسم عزاداری کو لاوٗڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنی قرار دے دیا گیا اور اس سلسلےمیں نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے مجالس،و سبیل ہائےعزا اور جلوس کے دوران لاوڈ اسپیکر ایکٹ لاگو نہیں ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں سے اس سلسلے میں ہم سے تعاون کیا