آپ کی زندگی بشریت کے لیے اسوہ ہے ۔
( علامہ شیخ فدا حسن عبادی صدر اسلامی تحریک بلتستان )
اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کے صدر حجتہ الاسلام علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے گلگت کے موجودہ پیدا کردہ نازک صورت حال پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اسلام کی حیات بخش تعلیمات بشریت کا وہ عظیم سرمایہ ہے جس کے بغیر انسان کے لیے سعادت کا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ اس عظیم سرمائے کو امام حسینؑ کی عظیم قربانی نے وہ ضمانت دی کہ وہ انسانی جذبات کے سائے میں بشری زندگی کا حصہ بنے ۔ اسی لیے شاعر مشرق مفکر اسلام علامہ محمد اقبال نے بجا فرما یا کہ اسلام کے دامن میں بس اسکے سوا کیاہے ۔اک ضرب ید الہی ایک سجدہ شبیری ۔ لیکن اسلام کی اس حیات بخش تعلیمات کے دشمن یہ بھانپ گئے اس لیے اس عظیم قربانی کو فرقہ ورانہ رنگ دے کر اسلام کی راہ میں رکاوٹ ڈالے ۔ اور بشریت کے لیے سعادت کے سفر کو مزید مشکل بنائیں۔ امام حسین کے پیروکاروں اور اسلام کی تعلیمات کے عقیدت مندوں کو چاہیے کہ وہ اس سازش کو سمجھ کر بہتر قدم اٹھائیں۔ کہیں ہم ایسا اقدام نہ کرئیں کہ جس سے بشریت کے لیے اس سعادت آفرین راستے پر چلنا مزید دشوار ہوں ۔ لہذا گلگت بلتستان انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اسلام کے اس عظیم قدر مشترک سرمائے کو فرقہ ورانہ رنگ دینے کے بجائے پر امن طریقے سے آپ ؑ کی تعلیمات عام لوگوں تک پہنچانے میں مدد کرے۔