کوہاٹ () شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی وفدکی صوبا ئی سیکریٹری جنرل مظفر علی آخونزادہ کی سربراہی میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی سے ملاقات۔ وفد میں صوبائی سیکریٹری جنرل مظفر علی آخونزادہ ، صوبائی سیکریٹری مالیات میر غلام مرتضی ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مولانا سید مرتضی علی شاہ جعفری ، مرکزی رکن سیاسی سیل اسلامی تحریک آخونزادہ اقتدار علی مظہر ، ذاکر اہلبیت و سیکریٹری اطلاعات ضلع پشاور آخونزادہ مظہر علی ممتاز بھی شامل تھے۔ وفد نے علامہ حمید حسین امامی سے انکے والد مرحوم کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور انکے خانوادہ کے حق میں دعا بھی کی۔ ملاقات میں وفد نے صوبائی صدر سے مختلف تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ تنظیم کی فعالی اور یونٹ سازی پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے بعد وفد نے دفتر ’انصار الحسین پاکستان ‘کا دورہ بھی کیا اور رابطہ سیکریٹری انصارالحسین پاکستان جناب محترم نسیم عباس سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں رابطہ سیکر یٹری جناب نسیم عباس نے وفد کو تنظیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔