وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ کراچی میں اسٹر یٹ کرائم کنٹرول کر نے پر توجہ دے رہے ہیں مگر اس بیان کے بعد بھی اسٹر یٹ کرائم جاری ہیں)
کراچی میں اسٹر یٹ کرائم کا جن بے قابو ہو گیا ہے شہر بھر میں کوئی مقام ایسا نہیں ہے جہاں پر اسٹر یٹ کرائم نہ ہورہا ہوں)
شہر یوں سے لا کھوں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء اس شہر میں دن دیہاڑے لوٹ لی جاتی ہے اور کوئی پُر سان حال نہیں )
وزیر اعلی سندھ ،ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سے درخواست کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے کراچی کو دہشت گردوں سے نجات دلائی ہے اس ہی طرح شہریوں کو لوٹنے والے گروہ سے بھی نجات دلائیں (یعقوب شہباز)
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹر یٹ کرائم کا جن بے قابو ہو گیا ہے شہر بھر میں کوئی مقام ایسا نہیں ہے جہاں پر اسٹر یٹ کرائم نہ ہورہا ہوں خاص طور پر روزانہ گلشن اقبال ،صفورہ چورنگی ،نیپا چورنگی اور ابوالحسن اصفہانی روڈپر وارداتوں میں شہر یوں سے لا کھوں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء اس شہر میں دن دیہاڑے لوٹ لی جاتی ہے اور کوئی پُر سان حال نہیں کچھ عر صے پہلے تک کراچی دہشت گردوں سے بھرا ہوا تھا مگر دہشت گردی میں کمی کے بعد اسٹر یٹ کرمنل کراچی کو اپنے لئے پسند یدہ جگہ تصور کرتے ہیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ کراچی میں اسٹر یٹ کرائم کنٹرول کر نے پر توجہ دے رہے ہیں مگر اس بیان کے بعد بھی اسٹر یٹ کرائم جاری ہیں ہم وزیر اعلی سندھ ،ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سے درخواست کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے کراچی کو دہشت گردوں سے نجات دلائی ہے اس ہی طرح شہریوں کو لوٹنے والے گروہ سے بھی نجات دلائیں