عزاداری سید الشہداء میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں، علامہ عارف واحدی
عزاداری سید الشہدا دین خدا کی بقا کی ضامن ہے، حسین نکتہ وحدت اُمت اور نام ہے مظلوم کی حمایت اور ظلم کیخلاف آواز اٹھانے کا، مرکزی نائب صدر ایس یو سی
اسرائیل غزہ، فلسطین اور انڈیا کشمیرمیں ظلم کر رہا ہے، اسرائیل و امریکہ جس انداز میں امت مسلمہ کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں، پریس کانفرنس
راولپنڈی /اسلام آ باد 15 اگست 2025ء ( جعفریہ پریس پاکستان )شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی جلوس چہلم امام حسین میں شرکت کے موقع پر علامہ فرحت عباس جوادی ، مولانارضا محمد خان ،مولانا قمر عباس جعفری،مولانا عبدالمجید اور علی عباس نقوی کے ہمراہ کمیٹی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سید الشہدا حضرت امام حسین کا چہلم نہایت عقیدت و احترام و مذہبی جذبے سے منایا جا رہا ہے،عزاداری سید الشہدا دین خدا کی بقا کی ضامن ہے، عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ، حسین نکتہ وحدت اُمت اور نام ہے مظلوم کی حمایت اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا۔چہلم امام حسین میں صرف شیعہ شریک نہیں ہوتے بلکہ تمام مسالک اور تمام مذاہب کے لوگ شریک ہوتے ہیںاور ان کی شرکت اتحاد بین المسلمین کی واضح مثال اور نواسہ رسول اکرم ۖ سے اظہار عشق ہے کیونکہ امام حسین نے اسلامی اقدا ر کو زندہ کیا ۔علامہ عارف حسین واحدی نے مزیدکہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے عزاداری سید الشہدا میں رکاوٹیں ڈالنا ہمیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ، دو روز قبل پنجاب حکومت سے بڑے تفصیلی مذاکرات ہوئے جس میں وزرا ، ہوم سیکرٹری ،چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل آئی جیز و دیگر اداروں کے سربراہان موجود تھے تین گھنٹے کی میٹنگ میں مثبت گفتگو ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ عزاداری کسی کیخلاف نہیںلہذا اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے،پنجاب میںبعض مقامات پر عزاداروں کی بلاوجہ خلاف آئین و قانون گرفتاریاں ہوئی تھیںجس پر پنجاب انتظامیہ نے بہت سے گرفتار اعزاداروں کو رہا کر دیا لیکن کل سے پھر عزاداروں کی گرفتاریاں سننے میں آرہی ہیں جو درست اقدام نہیں اس سلسلے میں ابھی کچھ دیر پہلے ہوم سیکرٹری پنجاب سے رابطہ ہوا ہے جس پر انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ امید ہے کہ تمام مسائل خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے۔علامہ عارف واحدی نے آخر میںکہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام ہے کہ عزادار پر امن لوگ ہیں ہم نے پاکستان میں اتحادو وحدت کے فروغ کیلئے بنیادی کردار ادا کیا ہے اور ہم اس جدو جہد کو جاری رکھیں گے،عزاداری میں کوئی رکاوٹ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے انہوںنے کہا کہ ہم تما م دنیا کے مظلوموں کے حامی ہیں غزہ، فلسطین کی صورتحال پر قلب زخمی ہے، انڈیا ظلم کر رہا ہے کشمیر میں اور اسرائیل و امریکہ جس انداز میں امت مسلمہ کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں ۔انہوںنے کہاکہ روز آزادی پاکستان بھی چہلم کے ساتھ آگیا ہمارا شہداء آزادی سے عہد ہے کہ وطن عزیز میں امن و امان ، اتحاد و حدت اور استحکام پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد بھرپور طور پر جاری رکھیں گے ۔