اطلاعیہ:شیعہ علماء کونسل پاکستان
اطلاعیہ
شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اربعین (چہلم) پر زیارات پر جانے والے زائرین کے لیے حکومت کی جانب سے زمینی راستوں کی بندش کے حوالے سے رابطوں کے بعد شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ کا دو روزہ ہنگامی اجلاس 3 اور 4 اگست 2025ء کو قائد محترم کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس احتجاج کے ذریعے حکومت تک اپنا مؤقف پہنچانے کا فیصلہ ہوا اور ملک بھر میں پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
آج جمعہ المبارک مورخہ 8 اگست 2025ء کو بڑے پیمانے پر ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔ گزشتہ رات وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر سندھ سے کراچی میں طویل مذاکرات ہوئے جس کے نتیجے میں اربعین کے معاملات جلد حل کرنے پر اتفاق ہوا۔
لہٰذا
اس صورتحال کے پیش نظر آج ملک گیر پرامن احتجاج کو مؤخر کیا گیا ہے۔
متوجہ رہیں
اربعین کے تمام امور کو احسن انداز سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے اور طے شدہ معاملات مکمل ہونے تک باخبر اور آمادہ رہیں۔